بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ پر علمائے کرام کا فتویٰ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : علمائے کرام نے ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کو غیر شرعی قرار دے دیا اور کہا ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علمائے کرام نے ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے حوالے فتویٰ جاری کردیا ، جس میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی ،ون ویلنگ کو غیر شرعی قرار دیا گیا ہے۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے، اسلام انسانی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

- Advertisement -

فتویٰ میں کہا گیا کہ ہوائی فائرنگ، پتنگ اڑانے والوں ، ون ویلنگ جان لیوا اور سخت ممنوع ہیں، یہ اعمال خودکشی کے مترادف ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے بتایا کہ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ کئی جانیں ضائع کر چکی ہیں، 20 روز میں ون ویلنگ کرنیوالے 151 افراد گرفتار کئے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ پتنگ اڑانے  پر 150مقدمات درج کئے جا چکے جبکہ ہوائی فائرنگ کے مرتکب 118ملزمان کو جیل بھیجا جا چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں