جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

اسکول میں ٹنکی کا پانی پی کر 20 بچے بیمار

اشتہار

حیرت انگیز

سرکاری پرائمری اسکول میں ٹنکی کا پانی پی کر 20 کے قریب بچے بیمار ہوگئے، بچوں کو الٹی، اسہال اور پیٹ درد کی شکایت ہوگئی۔

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع لاتیہار کے ڈورو گاؤں میں واقع سرکاری پرائمری اسکول میں بچے گندے پانی کے سبب شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئے، ٹنکی کا پانی پینے سے 20 طالبعلموں کو قے، اسہال اور پیٹ کے درد شکایت ہوئی۔

تمام بچوں چندوا میں واقع صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے، ہفتہ کو کئی بچوں نے نل کا پانی پیا اور اس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی چھت پر موجود ٹنکی میں جمع پانی نلکے کے ذریعے اسکول پہنچتا ہے، اسکول ٹیچر شیو شنکر منڈا نے فوری طور پر قریبی صحت مرکز کو اس واقعے کی اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم اسکول پہنچی اور بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے چندوا میں واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹرمنتقل کیا۔

ڈاکٹر ترون جوش نے بتایا کہ اس وقت 20 بچے زیر علاج ہیں اور ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

مذکورہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے والدین اور رشتہ دار بھی فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے۔ شبہ ہے کہ کسی نے ٹنکی میں کوئی مشکوک چیز ڈالی ہے۔ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو بھی واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں