پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

یوٹیوب پر طریقہ سیکھ کر لڑکوں نے اسکول میں دھماکا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر لڑکوں نے اسکول کے اندر دھماکا کردیا، بم ٹیچر کی کرسی کے نیچ نصب کیا گیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے اسکول میں 12ویں جماعت کے طلبعلموں نے ساری حدیں عبور کرلیں، شرارت طلبا کے ایک گروپ نے یو ٹیوب پر بم بنانے کا طریقہ دیکھا، ان لڑکوں نے اس بم کو اسکول کی سائنس ٹیچر کی کرسی کے نیچے نصب کر دیا اور ریموٹ کی مدد سے اڑا دیا۔

یہ ٹیچر کیی خوش قسمتی تھی کہ وہ دھماکے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں اور محفوظ رہیں اس واقعہ کے بعد شرارتی طلبا کو اسکول انتظامیہ نے ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا ہے۔

- Advertisement -

طلبا خاتون سائنس ٹیچر سے بدلہ لینا چاہتے تھے کیوں کہ انھوں نے طلبا کو ڈانٹا تھا، ایک طالب علم نے ان کی کرسی کے نیچے بم جیسا پٹاخہ رکھا جبکہ دوسرے طلبا نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے سرزنش کرنے پر شرارتی طلبا نے بتایا کہ انھوں نے بم بنانے کا طریقہ یو ٹیوب سے سیکھا تھا۔

ضلع حصار کے محکمہ تعلیم نے 13 طلبا کو ایک ہفتہ کے لیے معطل کر دیا ہے، افسروں نے بتایا کہ اس واقعہ کے ذمہ دار طلبا کو اسکول سے نکال دیے پر غور کیا گیا تھا لیکن ان کے والدین نے معافی مانگتے ہوئے تحریری یقین دہانی کرائی ہے۔

اس افسوسنا واقعے کے بعد متعلقہ گاؤں میں پنچایت بھی بلائی گئی، تاہم ضلع تعلیمی افسر نریش مہتا نے بتایا کہ ٹیچر نے ان طلبا کو معاف کر دیا ہے جنھوں نے اسے زخمی کرنے کی کوشش کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں