راولاکوٹ : آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا، کل شہر بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیرجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 5 دسمبرکو غیر معینہ مدت تک احتجاج کا اعلان کردیا۔
جس کے بعد آل پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے 5 دسمبر کو اسکول بندرکھنے کا اعلان کردیا جبکہ آل آزاد کشمیر انجمن تاجران نے بھی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی حمایت کردی۔
محکمہ تعلیم آزادکشمیر نے تمام سرکاری اسکولز کھلے رکھنےکی ہدایت جاری کردی ہے۔
معیاری تعلیم یا پوتمکن کا گاؤں
حکومت نے آزاد کشمیر میں آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کر رکھے ہیں، صدارتی آرڈیننس کی منسوخی کے لیےکل آزاد کشمیر بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی، مساجد سے ہڑتال کے حوالے سے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔
صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ آزاد جموں کشمیر کی طرف سے معطل کر دیا گیا ہے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت گرفتار افراد کیخلاف مقدمات کو واپس لیا جائے، صدارتی آرڈیننس کی منسوخی تک احتجاج جاری رہے گا۔