تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا وائرس کے باعث اسکول بند!

ریاض: سعودی عرب میں کورونا بحران کے باعث متعدد نجی اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں کووڈ19 سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث کئی نجی نرسریاں اور اسکول بند ہوئے کیوں کہ تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی تھیں۔

نجی تعلیم کمیٹی کے نائب سربراہ ڈاکٹر فہد حمد بن یمین کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے اب تک 1800 نرسریاں اور 600 نجی اسکول ختم کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دوبارہ سے تعلیمی سرگرمیاں معمول پر آنے سے اسکول کا شعبہ پھر ترقی کرے گا، نجی اسکول اور نرسریاں کورونا کے باعث گزشتہ دو سال سے بہت متاثر ہیں، اب وقت آگیا ہے ان کی مدد کی جائے۔

تعلیم کمیٹی کے نائب سربراہ نے کہا کہ غیر ملکی طلبا کی فیسوں میں رعایت کے علاوہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں بھی تخفیف کرنی چاہیے تاکہ یہ شعبہ پھر سے پھلے پھولے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ19 کی وجہ سے طلبا کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، ہمیں نجی اسکولوں کے فروغ کے لیے الگ سے نگراں اداروں کے قیام کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -