اشتہار

سرکاری اسکولز 13 مئی تک بند، میٹرک امتحانات بھی ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر شانگلہ میں سرکاری اسکولز 13 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر کے پی کے ضلع شانگلہ میں تمام سرکاری اسکولرز 13 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شانگلہ محکمہ تعلیم کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری اسکولز 13 مئی تک بند رہیں گے۔ اعلامیے میں میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اسکولز کھلنے کے بعد میٹرک کے امتحانات 13 مئی سے دوبارہ ہوں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث کیمبرج سسٹم کے تحت منگل کے بعد بدھ کے روز بھی امتحانات ملتوی ہونے کا اعلان کیا جا چکا ہے جب کہ پنجاب میں بھی دو دن تک تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں