لاہور: اسلام پورہ میں گرلز اسکول پر نامعلوم بھتہ خوروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان نے لاکھوں روپے بھتہ طلب کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھتہ خوروں نے اسکول کے مالک خرم دلاور سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر بھتہ خوروں نے فائرنگ کردی، بھتہ مانگنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرتے شخص کو دیکھ کر بزرگ شہری بھی چل بسا
پولیس نے بتایا کہ بھتہ نہ دینے پر گزشتہ روز ملزمان نے اسکول پرفائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، بھتہ طلب کرنے والے گروہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، ملزمان نے اسکول کے گیٹ پر پورا برسٹ فائر کیا۔