جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پنجاب بھر میں اسموگ میں کمی ، تعلیمی ادارے کھل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری کے بعد صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ میں کمی کے بعد لاہور اور ملتان کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے، اضلاع میں راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال شامل ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسمی تبدیلی کے باعث ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہو گیا، لاہور میں ائیر کوالٹی انڈس دو سو پینسٹھ کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرےنمبرپرچلاگیا جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی دنیا کا آلودہ ترین شہروں میں شر فہرست ہیں۔

مزید پڑھیں : اسکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں‌ گے، نوٹیفکیشن جاری

گذشتہ روز سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ پنجاب میں اسموگ کی صورت حال بہتر ہونے پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، طلبا، اساتذہ اور اسٹاف حاضری یقینی بنائیں۔

نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے تاہم آؤٹ ڈور اسپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کےاوقات ہونگے تاکہ ٹریفک کا اژدہام نہ ہو لیکن اسکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھیلیں گے۔

یاد رہے پنجاب حکومت نے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں