ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

فن لینڈ کے اسکول میں فائرنگ سے بچہ ہلاک، دیگر زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

فن لینڈ میں نوعمر لڑکی کی اسکول میں فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق فن لینڈ کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ 12 سالہ شوٹر کو منگل کی صبح ہیلسنکی کے مضافاتی علاقے وانٹا کے وائرٹولا اسکول میں پیش آنے والے واقعے کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا۔

ریاستہائے متحدہ کی طرح فن لینڈ میں بندوق کی ملکیت کی شرح بہت زیادہ ہے لیکن اس ملک میں بندوق کے تشدد اور اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات کم ہی ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

اسکول کی پرنسپل ساری لاسیلا نے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے رائٹرز کو بتایا کہ شوٹر کی گرفتاری کے بعد سے مزید کسی اور حملے کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں