اشتہار

روس: مسلح شخص کی بربریت، اسکول کو خون میں نہلادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو میں مسلح شخص نے اسکول پر فائرنگ کرتے ہوئے بچوں سمیت 13 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ دارالحکومت ماسکو سے چھ سو میل دور مشرقی علاقے ازہیوسک میں پیش آیا، جہاں ایک مسلح شخص نے اسکول میں فائرنگ کرتے ہوئے تیرہ افراد کو قتل کردیا، جن میں ساتھ بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق ہلاک چھ افراد میں اسکول اساتذہ اور گارڈز بھی شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے میں اکیس افراد زخمی بھی ہوئےجن میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور مکمل سیاہ لباس میں ملبوس تھا اور اس نے خود کو مکمل طور پر ڈھانپ رکھا تھا، حملہ آور کی شرٹ پر نازی جرمن نشان بنا ہوا تھا، حملے کے بعد اس نے خودکشی کرلی، فوری طور پر حملہ آور کی شناخت اور حملے کی وجوہات تاحال واضح طور پر تعین نہ ہوسکا۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے حملہ آور کی ویڈیو جاری کی ہے، جاری کی گئی ویڈیو میں حملہ آور کی لاش کو ایک کلاس روم کے فرش پر دیکھا جا سکتا ہے جس میں فرنیچر بکھرا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسرائیل نے یوکرینی صدر کو ’صدمہ‘ سے دوچار کر دیا

تفتیش کاروں نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس دو پستول اور گولیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں روس میں اسکولوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے، مئی دو ہزار اکیس میں کازان کے علاقے میں ایک بچے نے فائرنگ کر کے سات بچوں اور دو دیگر لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔

اپریل دو ہزار بائیس میں ایک مسلح شخص نے خودکشی کرنے سے قبل الیانسک ریجن میں کنڈرگارٹن میں فائرنگ کر کے دو بچوں اور ایک ٹیچر کو قتل کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں