لاہور : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹی کے حوالے سے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی ، اب چھٹیاں یکم جون کے بجائے کب ہوں گی، تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی، گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے۔
شدید گرمی کےباعث اسکول سات روز کیلئے بند کرنے کااعلان کردیاگیا اور نجی اور سرکاری اسکول پچیس سے اکتیس مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا ہے۔
صوبائی وزیرتعلیم کےمطابق یہ فیصلہ ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے تاہم جن اسکولوں میں امتحان ہورہے ہیں انہیں کھولنے کی مشروط اجازت ہوگی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے 22 مئی سے دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے نجی اسکولز کی بڑی تعداد نے رابطہ کیا اور نجی اسکولز میں امتحانات کے پیش نظر رواں ہفتے کھولنے کی اجازت دی گئی۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے گرمی کی شدت زیادہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے پی ڈی ایم اے سے مشاورت کی، مشاورت کے بعد چھٹیوں کی تاریخ 22 سے 25 مئی کی گئی، چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن آج یا کل تک جاری کر دیا جائے گا۔