بھارت میں اسکول ٹیچر کی کلاس میں سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر کلاس میں سو رہی ہیں جن کی ویڈیو طلبا نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
مختصر کلپ میں خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے جن کی شناخت جونیئر ہائی اسکول کرشناپوری میں اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچر کرسی پر بیٹھی سو رہی ہیں جبکہ بچوں کو پڑھانے کا وقت ہے۔
مبینہ طور پر ایک طالب علم نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ویڈیو پر مقامی لوگوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے تحقیقات مکمل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔