تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ‏

خیبرپختونخوا میں گرمی کے باعث اسکولوں کےاوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

صوبے بھر کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں اور محکمہ ‏تعلیم نے اسکولوں کے نئے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسکولوں میں حاضری صبح 7 بجے اور چھٹی 10 بجے ہو گی۔

‘تمام سرکاری اور نجی اسکول صبح 7سے 11:30 بجے تک کھلیں گے’

وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق پرائمری اور مڈل کلاسز 11 اور 12 جون کو بند ہوں گی۔ پرائمری، ‏مڈل کلاسز بند یا کھلے رکھنےکا فیصلہ اتوار کو کیا جائے گا۔

گریڈ 9 سے گریڈ 12 تک کے طلبا کیلئے اسکول کھلے ہوں گے ان طلبا کو وہ مضامین پڑھائیں ‏جائیں گے جس میں امتحان ہوں گے۔

وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ نئےاوقات کارکا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولوں پر ہو گا۔

اس سے قبل پنجاب کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے جس ‏کے بعد تمام اسکول صبح 7سے 11 بجے تک کھلیں گے۔ ‏

Comments

- Advertisement -