منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کرونا کی روک تھام، اسکول میں سالگرہ کا گیت گانے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اسکول جانے والے بچوں پر انوکھی پابندی عائد کردی گئی۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ کلاس میں سالگرہ پر گایا جانے والے مشہورِ زمانہ گیت ’ہیپی برتھ ڈے‘ اب نہیں گائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کی وجہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ہیں، اگر کلاس میں کوئی متاثرہ بچہ ہوا اور اُس نے گانا گن گنایا تو وائرس پھیل سکتا ہے جس سے دوسرے بچے بھی متاثر ہوں گے۔

- Advertisement -

یہ پابندی ایک ایسے وقت پر لگائی گئی جب چند روز قبل وزیراعظم بورس جانسن نے قوم کو تلقین کی تھی کہ وہ ہاتھ دھوتے ہوئے 2 بار ’ہیپی برتھ ڈے‘ گایا کریں۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کچھ ٹیچرز نے ایس او پیز کے ساتھ کلاس میں بچوں کی سالگرہ کا انعقاد کیا تھا جس کے بعد وہاں پر کیسز رپورٹ ہوئے، جس کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی۔

مزید پڑھیں: کرونا سے صحت یاب ہونے والی خاتون کی آنکھ میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف

انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر اسکول میں کسی طالب علم کی سالگرہ ہو تو یہ گانا یوٹیوب پر لگا کر بچوں سے تالیاں بجوا لی جائیں، اس طرح وہ اپنے دوست کو مبارک باد بھی دے دیں گے۔

برطانیہ کے مختلف اسکولز کی انتظامیہ نے والدین کو پابند کیا ہے کہ وہ سالگرہ کے کیک بھیجنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بھی کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اسکول کی جانب سے عائد ہونے والی پابندیوں کے بعد والدین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں