اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

اسکول بس اسرائیلی حملے کی زد میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لبنانی اسکول کے بچے حزب اللہ کے جنگجو پر اسرائیل کے مہلک حملے سے بال بال بچ گئے۔

الجزیرہ کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ پر اسرائیلی ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی رپورٹ کر رہی ہے کہ زخمی ہونے والے تین لبنانی اسکول کے بچے تھے جو منی بس میں سوار تھے اور وہ حملے سے بال بال بچے ہیں۔

- Advertisement -

حملے کی زد میں آنے والی بس کی ونڈ اسکرین اڑ گئی  جس سے تین طلبہ زخمی ہوئے جنہیں ٹوٹنے والے شیشوں سے زخم آئے ہیں۔

بس ڈرائیور احمد قباسی نے کہا کہ اسرائیلی سرحد سے تقریباً 13 کلومیٹر دور نباتیہ قصبے کے قریب "اچانک، ایک حملہ ہوا جس میں دھماکا خیز مواد ہمارے سامنے کار سے ٹکرا گیا، پہلے تو ہمیں سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہو رہا ہے، اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، بس کی ونڈشیلڈ بکھر گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں