جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دھمکی آمیز پیغامات، لاس اینجلس کے اسکول بند

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: دھمکی آمیز ای میل پیغامات کے بعد امریکی شہر لاس اینجلس کےنو سوسے زائد اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے.

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر برنارڈینو میں دہشت گرد ی کے بعد کیلیفورنیا کے ہی ایک اور بڑے شہر لاس اینجلس میں دھمکی آمیز ای میل پیغامات اور کچھ اسکولوں میں مشکوک پارسل اور بیگ ملنے کے بعد شہر بھر کے نو سو اسکولوں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے نے اپنے آپ کو ایک اسلامی جہادی کے طور متعارف کرایا ہے تاہم اپنا نام اور جگہ پوشیدہ رکھی ہے، سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق برانرڈینو کے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

پولیس چیف کے مطابق دھمکی آمیز پیغامات کی تحقیق میں ایف بی آئی کی معاونت بھی حاصل ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اپنے ملک میں لوگوں کو ڈرانے کی جازت نہیں دیں گے، تعلیمی اداروں اور دیگر جگہوں پر عوام مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی سیکورٹی ادارے عوام کی حفاظت کیلئے بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں