تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا کیسز میں اضافہ، پاکستان میں تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر این سی اوسی کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی ، پنجاب کے7شہروں کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیوز کانفرنس کی، ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی شرح بڑھ رہی ہے اور کوروناکےکیسزمیں اضافہ ہورہاہے، ڈیڑھ ماہ پہلے کی مناسبت سے کورونا کیسز بڑھےہیں۔

دفاتر میں 50فیصد لوگوں کو بلانے کی فوری پابندی ہوگی

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ماسک کااستعمال لازمی کیاجائے ،اسمارٹ ،مائیکرولاک ڈاؤن ضرورت کے مطابق لگایاجائے، 50 فیصد ورک پالیسی پر تمام فیڈریشن یونٹ متفق ہیں، اسلام آباد میں دفاتر میں 50فیصد لوگوں کو بلانے کی فوری پابندی ہوگی۔

ریسٹورنٹس میں انڈور سروس کھولنے کی پابندی میں15اپریل تک توسیع

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تفریحی مقامات شام 6بجے کے بعد بند کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سینما اور مزارات فی الحال بند رہیں گے اور ریسٹورنٹس میں انڈور سروس کھولنے کی پابندی میں15اپریل تک توسیع کی گئی ہے تاہم ہوٹلز ،ریسٹورنٹس میں کھلے مقامات کے استعمال کی اجازت ہے لیکن کھلے مقامات پر 300سےزائد لوگوں کی اجازت نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ 12اپریل کو این سی اوسی کی جانب سے مزید جائزہ لیا جائے گا ، کورونا ویکسی نیشن60 سال سے زائد عمر کی شروع ہو چکی ہے، شناختی کارڈ نمبر1166پرایس ایم ایس کریں آپ کو جواب آجائے گا۔

سندھ اور  بلوچستان میں 50فیصد بچوں کو روزانہ تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ ،بلوچستان میں حالات تقریباً ٹھیک ہیں، سندھ،بلوچستان میں 50فیصد بچوں کو روزانہ تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت ہوگی تاہم پنجاب،آزادکشمیر،کےپی میں کئی جگہ پر مسائل کاسامنا ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ذہن میں رکھاجائےتقریباً 5کروڑ بچے تعلیمی اداروں میں جاتےہیں، یہ ایساسیکٹرہےجس کاڈائریکٹ بیماری پر اثر پڑتا ہے، پاکستان میں صورتحال کاجائزہ لیاگیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان میں اسکولز آئندہ پیر سے 28 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات اور سیالکوٹ کے اسکولز 2 ہفتے کیلئے بند رہیں گے، پنجاب کے ان شہروں کے اسکولزمیں موسم بہارکی چھٹیاں دی ہیں۔

پابندی کا اطلاق اسکولز، کالجز، جامعات سمیت تمام تعلیمی اداروں پرہوگا

ان کا کہنا تھا کہ پشاور،مظفرآباد کے تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند ہوں گے ، پابندی کا اطلاق اسکولز، کالجز، جامعات سمیت تمام تعلیمی اداروں پرہوگا تاہم باقی ڈسٹرکٹس اور شہروں میں 50 فیصد اسکولز میں تدریسی عمل چلتا رہے گا، جہاں جہاں حالات خراب ہوئے وہاں اسکول بند کیا جاسکتا ہے، این سی او سی میں 2 ہفتوں تک حالات کا بار بار جائزہ لیتے رہیں گے۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے

شفقت محمود نے مزید کہا جن اسکولز میں امتحانات ہورہے ہیں وہ جاری رہیں گے، پابندی کا اطلاق امتحانات پر نہیں ہوگا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -