اسلام آباد : جڑواں شہروں میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ، چھٹی کا فیصلہ راستوں کی بندش کے پیش نظرکیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن وامان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں بروز پیر چھٹی کااعلان کیا تھا۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزاینڈ کالجز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج پر جڑواں شہروں کے اسکولز بندرہیں گے۔
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے احتجاج سے معیشت کو کتنا نقصان ہوتا ہے؟ وزارت خزانہ کی رپورٹ
ایسوسی ایشن نے مزید کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹی کافیصلہ راستوں کی بندش اور بچوں کی حفاظت کےپیش نظرکیا تاہم دور دراز علاقوں میں صورتحال دیکھ کر اسکولز کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔
خیال رہے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا قافلہ سست روی سے اسلام آباد کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ کارکن بڑی تعداد میں ہیں، قافلہ ہزارہ موٹر وے پہنچا، بشریٰ بی بی بھی قافلے میں وزیراعلیٰ کے ساتھ ہیں۔
شاہراہوں پر کھڑی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے وزیراعلیٰ کے قافلے کے ساتھ نجی کمپنیوں سے حاصل مشینری بھی ساتھ ہے۔