تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اسکول یکم جون سے نہیں کھولیں گے، محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکشن جاری کردیا

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جون سے اسکول نہ کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، کرونا وائرس کے پیش نظر اسکول مزید بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے یکم جون کو اسکول دوبارہ کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو اسٹیرینگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کے یکم جون تک اسکول بند رہے گے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش اور مجموعی صورتحال پر فیصلہ کیا گیا ہے کے اسکول مزید بند رہے گے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ سیکریٹری میں افسران اور ملازمین کی حاضری سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

سیکریٹری خالد حیدر شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے تمام ڈیپٹی سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز اور سیکشن آفسیر اپنے ضروری اسٹاف کے ہمراہ محکمہ ہیلتھ کی ایس او پی کے ساتھ آفس میں حاضری کو یقینی بنائیں اور دفاتر میں ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب سے میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ یکم جون سے سالانہ امتحانی فارم 2020 جمع کرائے جاسکتےہیں، نویں، دسویں جماعت کے امتحانی فارم 2 ہزار روپے فیس کیساتھ جمع ہوں گے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ حالات کے پیش نظر امتحانی فیس کو کم رکھا گیا ہے، جو امیدوار فارم جمع نہ کراسکے وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، والدین، طلبہ ماسک اور سینٹائزر کے ساتھ بورڈ آفس آسکتے ہیں۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ ایس او پی کے بغیر آنے والوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، امتحانی فارم اکاؤنٹس سیکشن کمرہ چار میں جمع ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -