اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی کارا میکلاہ نے مس امریکا 2017 کا ٹائٹل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاس ویگاس : مس امریکا کا تاج ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی حسینہ لے اڑی۔

USA5

لاس ویگاس میں حسیناوں کا میلہ سجا، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی کارا میکلاہ نے مس امریکا کا ٹائٹل جیت لیا، مس امریکہ کے مقابلے میں اکیاون حسیناؤں نے حصہ لیا، مقابلے میں آخری ٹاکرا مس کولمبیا اور مس نیو جرسی میں ہوا۔

- Advertisement -

USA3

فاتح کے نام کا اعلان ہوا تو مس کولمبیا خوشی سے نہال ہوگئیں، 25 سالہ کارا میکلاہ کو لاس ویگاس میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں مس امریکہ کا تاج پہنایا گیا۔

USA1

مقابلے میں مس منیسوٹااور مس نیو جرسی پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔

USA4

پچس سالہ کارا امریکی جوہری ریگولیٹری کمیشن سے بطور سائنسدان کام کرتی ہیں اور کیمسٹری میں ڈگری ہولڈر ہیں۔

مس کارا اب امریکا کی طرف سے مقابلہ حسن ’’مس یونیورس ‘‘میں شرکت کریں گی۔

12


مزید پڑھیں : ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی حسینہ مس امریکا 2016 بن گئیں


یاد رہے گذشتہ سال بھی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی آرمی آفیسر اورآئی ٹی اسپیشلسٹ حسینہ دیشونا باربر نے مس امریکہ 2016 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں