تازہ ترین

گنج پن کا شکار افراد کے لیے بڑی خوش خبری

ٹوکیو: جاپانی ماہرین نے گنج پن کا انوکھا علاج دریافت کرلیا جو پہلے طریقوں سے بہت زیادہ منفرد ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کے ماہرین نے گنج پن کا شکار افراد کا علاج اب ہیئرٹرانسپلانٹ کے بجائے ’ہیئر فولیکلز‘ ٹرانسپلانٹ سے کرنا شروع کردیا۔

ماہرین کے مطابق ہیرفولیکلز کے تحت خلیوں کو لیبارٹری بھیج کر ٹیسٹ کیا جائے گا اور پھر گنج پن کا شکار شخص کی کھوپڑی میں بالوں کو کھوپڑی کے سوراخوں میں داخل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جدید طریقۂ علاج ڈاکٹر ریوجی تسوبوئی کی سربراہی میں ٹوکیو میڈیکل یونیورسٹی اسپتال کے سائنسی ماہرین نے دریافت کیا۔

مزید پڑھیں: ماہرین نے گنج پن کی اہم وجہ تلاش کرلی

ماہرین کے مطابق اب تک پچاس مردوں اور 15 خواتین پر نئے طریقہ علاج کے تجربات کیے گئے، جن لوگوں پر تجربہ کیا گیا اُن کی عمریں 33 سے 64 سال کے درمیان تھیں۔

ماہرین کے مطابق جب سر کی جلد میں نئے فولیکلز داخل کیے گئے تو گنج پن کا شکار افراد کے بالوں کی تعداد بڑھنے لگی اور ایک سال میں اُن کے سر پر بالوں کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ بھی ہوا۔

اس سے قبل گزشتہ برس جنوبی کوریا کی سنگ کیون کوان یونیورسٹی کے ماہرین نے گنج پن کی بیماری کے حوالے سے تحقیق کی تھی جس میں بیماری کی وجہ سامنے آئی تھی۔

ماہرین کا کہنا تھا جو مرد ہفتے میں 52 گھنٹے یا اُس سے طویل وقت تک کام کرتے ہیں اُن کے گنجا ہونے کے امکانات دوگنی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ مطالعاتی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر کیونگ ہون کا کہنا تھا کہ ’’زیادہ کام کرنے کی وجہ سے انسان ذہنی تناؤ اور پریشانی کا شکار ہوتا ہے جس کی وجہ سے اُس کی کھوپڑی کے ہارمونز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں‘‘۔

Comments

- Advertisement -