تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چودہ کروڑ سال قدیم ہڈی دریافت

پیرس: محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے فرانس کے جنوب مغربی علاقے سے چودہ کروڑ سال قدیم گھٹنے کی ہڈی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے سائنسی ماہرین نے کھدائی کے دوران 6.5 فٹ لمبی اور 20 کلو وزنی ڈائناسور کی ہڈی برآمد کی جسے سب سے قدیم قرار دیا جارہاہے۔

ماہرین کے مطابق دو میٹر طویل ہڈی کے بارے میں حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کچھ ایسی سامنے آئیں کہ یہ ہڈی 14 کروڑ سال قدیم ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے بتایا کہ جنوب مغربی علاقے میں کام کے دوران یہ نایاب دریافت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ تاریخ کی کتابوں میں درج ہے کہ گونگاس شہر میں بڑے بڑے ڈائناسورز آباد تھے، یہ ہڈی اُن میں سے کسی کی ہی ہے۔

ماہرین کے مطابق گونگاس شہر میں واقع انجیاک چارنٹی کا مقام پورے یورپ میں سب سے قدیم ہے جہاں سے ماہرین اب تک 7500 ہڈیاں برآمد کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈائنا سورز کے جسم کی 45 کے قریب ہڈیاں دریافت ہوئیں جنہیں عجائب گھر میں رکھوا دیا گیا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ نے اس ہڈی کو اب تک برآمد ہونے والی ہڈیوں میں سب سے لمبی اور وزنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایک بار پھر اس تاثر کو تقویت مل گئی کہ کرہ ارض پر سب سے پہلے ڈائنا سور ہی آباد ہوئے‘‘۔

Comments

- Advertisement -