تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

کرونا وائرس سے ڈھائی لاکھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

لندن : سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس سے ڈھائی لاکھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، 18ماہ کے لیے سوشل تقریبات بند کی جانی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق امپیرئل کالج لندن کے سائنسدانوں نے بریفنگ میں کروناوائرس سے ڈھائی لاکھ افراد کی ہلاکت کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل تقریبات 18ماہ تک بند کی جانی چاہئیں۔

سائنسدانوں کے خدشے کے بعد حکومت نے سخت اقدامات کافیصلہ کرلیا ہے ، لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ لندن میں پیر سے جمعہ پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر غور کر رہے ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند نہیں کرنا چاہتے، لندن میں 23 افراد کورونا وائرس سےہلاک ہوئے۔

تین روز قبل مطابق برطانوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کرونا وائرس کی ویکسین تیاری کے آخری مراحلے میں ہے،جون تک ویکسین عوام کے لئے تیار ہو جائے گی۔

امپیرئل کالج لندن کے سائنسدان ویکسین کی تیاری میں مصروف عمل ہیں، اس حوالے سے ہیڈ آف ریسرچ ڈاکٹر رابن شاٹوک نے بتایا ہے کہ جون تک ویکسین انسانوں کیلئے تیار ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس: برطانیہ میں چار لاکھ اموات کا خدشہ

یاد رہے برطانیہ میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے کیسز کو دیکھتے ہوئے طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ برطانیہ کی مجموعی آباد کا 60 فیصد حصہ کرونا وائرس کا شکار ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے ایک فیصد کی موت کا امکان ہے، یہ تعداد تقریباً چار لاکھ کے قریب بنتی ہے۔

واضح رہے  وبائی شکل اختیار کرنے والے کرونا  وائرس نے  ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، وائرس سے اموات کی تعداد7000 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پونے دو لاکھ افراد وائرس سے متاثر  ہیں۔

وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اموات یورپی ملک اٹلی میں ہوئیں، جن کی تعداد 2،158 ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 27،980 ہو چکی ہے۔

تیسرے نمبر جو ملک سب سے زیادہ متاثر ہوا وہ ایران ہے، جہاں وائرس سے 853 اموات ہو چکی ہیں، اور مجموعی متاثرین کی تعداد 14,991 ہے،  چوتھے نمبر پر اسپین ہے جہاں 342 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 9،942 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -