منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس سی او کا سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لیے غیر ملکی سربراہان مملکت اور مندوبین کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی پاکستان پہنچ گئے۔ ان کے طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔ پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

- Advertisement -

 

کرغزستان کے وزیراعظم ژاپا روف اکیل بیک اسلام آباد پہنچ گئے۔ نور خان ایٔر بیس پر وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

اس کے علاوہ بیلا روس کے وزیر اعظم رومان گولوف چینکو پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کا استقبال کیا جب کہ تاجکستان کے وزیراعظم کوخیر رسول زودہ کا پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر جام کمال نے استقبال کیا۔ ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد مریدوف پاکستان پہنچے تو ان کا استقبال وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کیا۔

اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کیے۔ اس سے قبل چین، روس اور ایران سمیت دیگر ممالک کے وفود بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین کے وزیراعظم گزشتہ روز پاکستان تشریف لائے تھے جن کا پاکستانی ہم منصب شہباز شریف اور کابینہ نے پرتپاک استقبال کیا تھا۔

ان کی آمد پر نور خان ایئربیس پر توپوں کی سلامی جب کہ وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں