ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا رکن بنائے جانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کارکن بنائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے نوجوانوں سے متعلق  اہم فیصلوں کوعالمی سطح پرپذیرائی مل رہی ہے، پاکستان نےنوجوانوں سےمتعلق پالیسیوں میں بھارت کوپیچھےچھوڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی نوجوانوں کے لئے پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کارکن بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل نے پاکستان سے رابطہ کیا اور معاون خصوصی عثمان ڈارکوبشکیک میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، شرکت کی  دعوت نوجوانوں کیلئےحکومتی اقدامات کےاعتراف میں دی گئی۔

عثمان ڈار کچھ دیر بعد وزیراعظم کیساتھ کرغزستان روانہ ہوں گے، روانگی سےپہلےمعاون خصوصی عثمان ڈار منے ویڈیو بیان میں کہا آج پاکستان کے نوجوانوں کے لئے خوشی کادن ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملکی تشخص دنیابھر میں بہترہواہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں سےمتعلق اہم فیصلوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم نے یوتھ کونسل کا مستقل رکن بنانے کا فیصلہ کیا، پاکستان کو رکنیت دینے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کر دیاگیا۔

مزید پڑھیں : اقوام متحدہ کی”کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش

معاون خصوصی نے کہا وزیراعظم کی ہدایت پریوتھ کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا ، یوتھ کونسل میں چین اورروس سمیت خطےکےاہم ممالک شامل ہیں، پاکستان اوربھارت کوتا حال تنظیم کی رکنیت نہیں دی گئی تھی، پاکستان نے نوجوانوں سے متعلق پالیسیوں میں بھارت کو پیچھےچھوڑ دیا۔

خیال رہے یاد رہےوفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں