بھارت میں اسکول نہ جانے پر ماں کا تھپڑ سے دلبرداشتہ ہو کر 13 سالہ بیٹی نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اتر پردیش کے متھرا میں ایک نوعمر لڑکی نے چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ اسے ماں کی طرف سے اسکول جانے سے انکار کرنے پر ڈانٹ پڑی تھی۔
13 سالہ خوشی شرما اسکول جانے کے لیے تیار نہیں تھی اس سے ناراض ہو کر ماں نے اسے ڈانٹا اور تھپڑ مار دیا۔
رنویر شرما کی بیٹی خوشی اسکول جانے کے بجائے الور-متھرا ریلوے ٹریک پر گئی اور ٹرین کے آگے کود گئی۔
واقعہ کو دیکھنے والے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
خوشی کے والد رامویر نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ اس کا بھائی 12ویں جماعت میں پڑھتا ہے جب کہ اس کی چھوٹی بہن 8ویں جماعت میں پڑھتی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ لڑکی اپنی ماں کے بار بار ڈانٹنے پر پریشان تھی۔