بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

چلتی موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے کسی علاقے کی ایک سڑک پر چلتی موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

یہ ویڈیو انڈین فاریسٹ سروس کے افسر سوسنتا نندا نے منگل کو ٹویٹر پر شیئر کی، جس میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو آگ لگنے کے بعد دہشت زدہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی جا رہے تھے کہ انھیں اسکوٹر میں کوئی مسئلہ محسوس ہوا جس پر اس نے اسے روک دیا، اور خاتون اتر کر اسکوٹر کی طرف دیکھنے لگی۔

اسی اثنا میں اچانک اسکوٹر کے نیچے سے شعلہ برآمد ہوا، جو تیزی سے بڑھتا گیا، موٹر سائیکل سوار نے ڈر کے مارے بائیک چھوڑی اور خود بھی اتر گیا۔

موٹر سائیکل کو آگ لگتے دیکھ کر راہ گیروں اور قریبی دکان داروں نے بھاگ کر فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش شروع کر دی۔ فاریسٹ افسر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کیا کہ مدد کا اس طرح کا واقعہ بھارت ہی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک شخص نے بالٹی میں پانی لا کر اسکوٹر پر ڈالا، ایک شخص نے اسکوٹر پر کوئی کیمیائی مادہ ڈالا، جب کہ ایک اور شخص آگ بجھانے والا آلہ لے کر آ گیا اور ذرا ہی دیر میں بائیک ٹھنڈی کر دی۔

منگل کو شیئر ہونے کے بعد سے یہ ویڈیو کلپ ٹویٹر پر ڈیڑھ لاکھ کے قریب بار دیکھی جا چکی ہے۔ ٹویٹر صارفین نے لوگوں کی اس تیز ترین رد عمل پر حیرت کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں