جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور اپ سیٹ، اسکاٹ لینڈ کے آگے ویسٹ انڈیز ڈھیر

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ ہو گیا ہے، اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ڈھیر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی ہے، 161 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ گروپ اسٹیج کا تیسرا میچ تھا، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے نے ناقابل شکست 66 رنز کی اننگ کھیلی، جب کہ کالم میکلوئیڈ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

- Advertisement -

جارج منسے کو بہترین اور ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ نے پاور پلے میں ایک اہم وکٹ لے کر اچھا آغاز کیا تاہم یہ پاور پلے کے بعد بہترین بولنگ تھی جس نے میچ کا نتیجہ اسکاٹ لینڈ کے حق میں کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دے دی

مارک واٹ اور مائیکل لیسک کی بہترین بولنگ نے ویسٹ انڈیز کے لیے رنز لینا مشکل بنا دیا تھا، واٹ نے 3 جب کہ لیسک نے 2 اہم وکٹیں لیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی تھی، نمیبیا کے 164 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنک ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں