اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بانی ایم کیو ایم پر کارروائی کا فیصلہ تقریر کے ترجمے کے بعد ہوگا، اسکاٹ لینڈ یارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بانی ایم کیو ایم کی بائیس اگست کو کی جانے والی تقریر کا متن مل گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سے رابطہ ہے، بانی ایم کیو ایم کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ترجمے کے بعد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بانی ایم کیوایم کی بائیس اگست کی تقریر کا مکمل متن مل گیا ہے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیوایم کی تقریر کا ترجمہ کرانا شروع کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے ترجمے کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلے گا کہ برطانوی قانون کی خلاف وزری ہوئی یا نہیں، تقریر کے جائزے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ اس معاملے میں تحقیقات کی ضرورت ہے یا نہیں ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے بانی ایم کیوایم کی تقریرسےمتعلق متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں، اسکاٹ لینڈیارڈ بائیس اگست کی تقریر پر حکومت پاکستان سے رابطے میں ہے تاہم چوہدری نثار کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔


مزید پڑھیں: حکومت کا الطاف حسین کی حوالگی کا مطالبہ نہ کرنے کا فیصلہ


یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد ایم کیو ایم کے خلاف برطانیہ میں مقدم چلوانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی پاکستان حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا جائےگا۔

اس سے قبل بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ ترجمان کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم کی پاکستان میں نفرت انگیزتقاریرکی تحقیقات جاری ہیں کہ ان تقاریر سے قانون شکنی ہوئی یا نہیں۔


 مزید پڑھیں :  اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قائد کی تقاریرکیخلاف تحقیقات شروع کردیں


دوسری جانب لندن میں ایک پاکستانی شہری طارق حسین کی جانب سے لیڈ گرو پولیس اسٹیشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کیخلاف درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس میں پاکستان مخالف بیان دینے پر متحدہ قائد کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔


 مزید پڑھیں : کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ


واضح رہے کہ 22 اگست کو پریس کلب پر ایم کیو ایم قائد کی تقریر کے بعد ڈنڈے اٹھائے کارکن زینب مارکیٹ کے قریب اے آروائی کے بیورو آفس پر جمع ہوئے اور پتھراؤ کرکے شیشے توڑ ڈالے اور پھر بے قابو ہجوم دروازہ توڑ کر دفتر میں گھس گیا، اے آر وائی کے دفتر میں پہلے خواتین داخل ہوئیں اور ان کے پیچھے دیگر مسلح افراد آگئے، غنڈوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، کمپیوٹر توڑ ڈالے اور گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی گئی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں