The news is by your side.

Advertisement

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اسکاٹ لینڈ کی چیف میڈیکل افسر مستعفی

گلاسگو : برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کی چیف میڈیکل آفیسر نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ان دنوں کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے اور اس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے برطانوی حکومت کی جانب سے تمام ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران بلا ضرورت گھر سے نکلنے والے افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جارہا ہے۔

ریاست اسکاٹ لینڈ کی چیف میڈیکل افسر کیلڈرووڈ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر رضاکارانہ طور پر اپنا استعفیٰ دے دیا ہے، کیلڈرووڈ کی لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے کی تصویری منظر عام پر آئیں تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کیتھرین کیلڈر ووڈ نے اپنی غلطی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکاٹش فرسٹ منسٹر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں وزیر اعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلیس سمیت 47 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 4934 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں