The news is by your side.

Advertisement

چوری کا نیا انداز، پولیس نے سر پکڑ لیا

ڈبلن: یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بے حد عام ہیں تاہم آئرلینڈ میں انوکھے انداز میں چوری نے پولیس کو بھی حیران کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چوری کی یہ واردات جنوبی ڈبلن کے ایک پیزا سینٹر میں ہوئی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نقاب پوش چور اچانک پیزا سینٹر میں داخل ہوکر ملازم کو اسکرو ڈرائیور کے زریعے ہراساں کرتا ہے ملازم کو فوری طور پر کیش کاؤئنٹر کھولنے کا کہتا ہے۔

خوف کا شکار ملازم فوری طور پر کیش کاؤئنٹر کھول دیتا ہے، جس پر نامعلوم چور بغیر کوئی لمحہ ضائع کئے کیش کاؤئنٹر میں موجود پیسوں (یورو) سے اپنی جیبیں بھرتا ہے اور دراز خالی کرنے کے بعد وہ اطمینان سے باہر نکل جاتا ہے، اس دوران کوئی بھی شخص اس نے مزاحمت کی کوشش بھی نہیں کرتا، چور کے دیدہ دلیری سے متعلق مالک نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ واقعے کے بعد ہمارا ایک کارکن سخت خوف زدہ ہوا، جسے آرام کی غرض سے ایک دن کی چھٹی دی گئی ہے۔

پیزا سینٹر کے مالک کا کہنا تھا کہ اس نے ستمبر میں اس پیزا شاپ کا افتتاح کیا تھا، ظالم چور نے اس رات بھر کی کمائی لے اڑا، دردناک لہجے میں بات کرتے ہوئے مالک نے بتایا کہ اس نے پیزا شاپ کھولنے کے لئے بڑی محنت کی تھی ، اسے چلانے کے لئے وہ ایک دن میں ہزار پمفلٹ اپنے ہاتھ سے لکھتا تھا، صرف اس لئے کہ میرے اہل خانہ کو ٹیبل کر کھانا مل جائے، مگر میرے ساتھ جو ہوا یہ میرے لئے دل دہلانے والی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بچے کے کمرے میں‌ خوفناک چیز دیکھ کر والدین کے اوسان خطا

واقعے سے متعلق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حیران کن چوری کی تحقیقات کررہے ہیں، ہمیں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص اسکرو ڈرائیو کے زریعے اسٹاف کو ڈراتے ہوئے پیزا شاپ میں داخل ہو کر نقد رقم لوٹ کر فرار ہوا ہے، ملزم اتنا پرسکون تھا کہ وہ واردات کے بعد پیدل فرار ہوا، ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں