جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

اب تو قاضی فائزعیسیٰ کی جان چھوڑدیں، سابق چیف جسٹس کیخلاف درخواست خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے قاضی فائزعیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کیخلاف نظرثانی خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فائزعیسیٰ کی بطورچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس امین کی سربراہی میں6 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی ، ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی نے کہا کہ مجھے گزارشات کیلئے 5منٹ دےدیں، نظر ثانی غیر مؤثر نہیں ہوگئی، جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے اب تو قاضی فائزعیسیٰ کی جان چھوڑ دیں، یہ روسٹرم سیاسی تقریروں کیلئے نہیں ہے۔

- Advertisement -

جسٹس مندوخیل نے کہا کہ یہ نظر ثانی ہے کیس دوبارہ اوپن نہیں کرسکتے، جس پر ریاض حنیف راہی کا کہنا تھا کہ بھٹو کیس پر عدالت نے 40سال بعد فیصلہ دیا تو جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ بھٹو ریفرنس مختلف کیس تھا حقائق بھی مختلف تھے۔

جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ وکیل صاحب آپ بات نہیں سن رہے غصہ کس بات کاکررہےہیں تو ایڈووکیٹ ریاض حنیف نے کہا کہ عدالت پہلے نظر ثانی کے گراؤنڈز دیکھ لیں، قاضی فائزعیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کےوقت وزیراعلیٰ سے مشاورت نہیں ہوئی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے عدالت اپیلیٹ بینچ کے طور پر نہیں بیٹھی، نظر ثانی میں پہلے نشاندہی کریں فیصلےمیں غلطی کیا ہے، قانون دکھا دیں کہا لکھا ہے وزیر اعلی سے مشاورت لازمی ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ مشاورت کا عمل زبانی بھی ہو سکتا ہے، جس پر ریاض حنیف راہی کا کہنا تھا کہ پبلک ریکارڈ میں محافظ میں نہیں ہو۔

جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے وکیل صاحب یہ کوئی طریقہ کار نہینں، پیراگراف 8 پڑھنے کےبعد قانونی سوال کیا ہے۔

جسٹس جمال کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے جھوٹی درخواست پروکیل کا کیس پاکستان بار کونسل کو بھیجا جائے، بعد ازاں سپریم کورٹ آئینی بینچ نے قاضی فائزعیسیٰ کی بطورچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کیخلاف نظرثانی خارج کردی۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں