ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنادی اور کہا وقفے وقفے سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، شہر میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا نمی کاتناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

شہر میں آج بھی دن بھروقفےوقفےسےتیزہوائیں چل سکتی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیرسمیت ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کےساتھ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

دیواریں اورچھتیں گرنے سے بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ پانچ مئی تک جاری رہنےکی پیش گوئی کی ہے۔

خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمالی مشرقی وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھاربارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

بالائی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں بھی رات کو تیزہواؤں کے ساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں