تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سمندری طوفان مورا بنگلہ دیش اورمیانمارکے ساحلوں سے ٹکرا گیا

ڈھاکہ : سری لنکا میں تباہی کے بعد بنگلہ دیش اور میانمار سمندری طوفان مورا کا نشانہ بن گئے۔ بنگلا دیش میں لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، تقریباً دس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

شدید طوفان منگل کو کاکس بازار کی بندرگاہ اور چٹاگانگ شہر کے درمیان آیا۔ اُس وقت ہوا کی رفتار ایک سو سترہ کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں سمندری طوفان کی وجہ سے پانچ لاکھ افراد بے گھر ہو گئے اور درجنوں ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

میانمار میں سمندری طوفان نے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں میں بھی تباہی مچا دی۔ محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مورا طوفان سے میدانی اور ساحلی علاقے چار سے پانچ فٹ تک پانی میں ڈوب سکتے ہیں۔

بنگلا دیش میں ہنگامی صورت حال کو مانیٹر کرنے والے سرکاری افسرکے مطابق 3 لاکھ افراد کو 400 اسکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں بنائی گئی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ طوفان سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی درخت گر گئے، طوفان کے باعث ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : ماسکو :طوفان سے نظام زندگی درہم برہم،11 افراد ہلاک

یاد رہے کہ ماسکو میں طوفان کے باعث 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، سری لنکا میں بارش ، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 180 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -