کینیڈا کے کھلے سمندر میں صورتحال اس وقت بہت گھمبیر ہوگئی جب ایک جانور خطرناک وہیل مچھلیوں سےاپنی جان بچانے کیلئے کشتی میں کود کر آگئی۔
یہ منظر دیکھ کر کشتی میں سوار افراد حیرت زدہ رہ گئے، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین اپنے مختلف خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
کینیڈا کے مغربی سوبے برٹش کولمبیا کے سمندر میں پیش آنے والے اس واقعے سیل (سمندری جانور) قاتل وہیل مچھلی کے جبڑوں سے بچنے کے لیے کشتی پر چھلانگ لگا کر انجن کے بیچ میں آکر بیٹھ گئی۔
برٹش کولمبیا میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹور گائیڈ کرک فریزر نے مہمانوں کے ساتھ اپنی کشتی کو ایک ایسے مقام پر روکا جہاں اسےتوقع تھی کہ اس دن وہیل مچھلیاں دیکھنے کے لیے یہ اچھا مقام ہوگا تاہم وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ کوئی سیل اچانک ان کی کشتی میں بھی آسکتی ہے۔
Seal finding safety on a boat avoiding some hungry orcas 💕pic.twitter.com/7pT22CgABV
— Figen Sezgin (@_figensezgin) November 29, 2021
کھلے سمندر میں زندہ رہنا کوئی مذاق کی بات نہیں ہے اور اکثر غیر متوقع رکاوٹیں ہی شکار کی مدد کر سکتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب ایک سیل نے ایک کشتی کو دیکھا اور پناہ لینے کے لیے اس پر چھلانگ لگا دی۔
کشتی میں موجود لوگوں نے دیکھا کہ تقریباً 6 دیو ہیکل وہیل مچھلیاں اس کا تعاقب کرتے ہوئے کشتی کے چاروں طرف گھومنے لگیں یہ منظر ان کیلئے موت کے منظر سے کم نہیں تھا کیونکہ وہیلز ان پر بھی حملہ آور ہوسکتی تھیں۔
جان بچانے کیلئے کشتی میں چھلانگ لگانے والی سیل خوفزدہ اور دہشت زدہ تھی اور ان مچھلیوں کا نوالہ بننےکے خوف سے اس کا سانس بھی پھولا ہوا تھا۔
ٹور گائیڈ کرک فریزر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ میری زندگی میں پہلا موقع تھا جب میں نے قاتل وہیلز کو دیکھا, میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا، مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور نے کبھی ایسا کچھ دیکھا ہو۔
انہوں نے بتایا کہ تقریباً پونے گھنٹے جاری اس صورتحال بعد یہ تمام وہیلز واپس چلی گئیں اور سیل کو بھی ہم نے واپس سمندر میں ڈال دیا۔