آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے میچ میں شان ایبٹ نے ناقابل یقین کیچ تھام کو سب کو حیران کردیا۔
جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دے دی، جنوبی افریقہ نے 338 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 227 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ایڈن مرکرام کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔
تاہم میچ میں آسٹریلوی کرکٹر شان ایبٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔
آسٹریلوی کھلاڑی نے ناصرف یقینی باؤنڈری بچائی بلکہ مارکو جانسن کی وکٹ بھی حاصل کرلی جو 16 گیندوں پر 32 رنز بنا چکے تھے۔
2023 – Catch of the year #Seanabbott that is outrageous #INDvsSL #Fixed #BabarAzam #SAvAUS #AUSvSA #RohitSharma #ENGvSL #AsiaCup2023 #SLvIND pic.twitter.com/9yrYdYE5AN
— Ismail Jakhar (@ismailjakhar) September 12, 2023
شان ایبٹ نے بھاگتے ہوئے گیند کو ڈائیو لگا کر کیچ تھاما جسے دیکھ کر بیٹر بھی سر پکڑنے پر مجبور ہوگئے۔
شان ایبٹ نے شاندار کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور شائقین کرکٹ کی جانب سے اسے کیچ آف دی ایئر قرار دیا جارہا ہے۔
That reaction from jensen
— Torchbearer ᴸᵒᵏᶦ (@TorchbearerEdit) September 12, 2023
Even Jensen was surprised.. like how the hell this got caught..
— Aditya (@aditya10on9) September 12, 2023
Diving and then catching is a different skill then catching and then diving
— Ashish Raj (@adven_raj) September 12, 2023