جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کا عظیم الشان مظہر ہے، گورنرسندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے، سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کا عظیم الشان مظہر ہے۔

یہ بات انہوں نے پاک نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئرایڈمرل نوید احمد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، مسلح افواج نے دہشت گردی کی جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، آپریشن ردالفساد، آپریشن ضرب عضب کا ہی تسلسل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آپریشن ضرب عضب کےنتائج ضائع نہیں ہونےدیگی، آپریشن کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری، معاشی واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، عوامی سطح پر پائے جانے والےخوف وہراس کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے۔

محمد زبیرنے مزید کہا کہ آپریشنز میں قانون نافذ کرنے والےاداروں کے اہلکاروں  نے بےمثال قربانیاں دیں، ان قربانیوں کو کسی صورت ضا ئع نہیں ہونے دیا جائے گا، سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کاعظیم الشان مظہرہے۔


مزید پڑھیں: ملکی خوشحالی کےلیےکراچی کا امن ناگزیرہے‘ گورنرسندھ


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں