جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران ہلاک خاتون کوہ پیما کی تلاش شروع

اشتہار

حیرت انگیز

نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران ہلاک کوہ پیما کی تلاش شروع کردی گئی ، جائے حادثہ اونچائی پر ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قاتل پہاڑ اور دنیا کی نویں بلندی ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کا خواب نے غیر ملکی خاتون کوہ پیماء کا جان لے گیا۔

گزشتہ روز مہم جوئی کے دوران کیمپ ون اور ٹو کے درمیان اونچائی سے گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کوہ پیماء کولاوشاوا کلارا (Kolouchava Klara) کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن آغاز کردیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں، جائے حادثہ اونچائی پر ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق پہلے مرحلے میں غیر ملکی خاتون کوہ پیماء جہاں گری ہے، اس کی لوکیشن ٹریس کیا جائے گا، لوکیشن ٹریس کرنے کے بعد ریکوری کا کام شروع کیا جائے گا۔

سینتالیس سال غیرملکی خاتون کی لاش آج ہیلی کاپٹر سے چلاس اسپتال منتقل کی جائے گی، خاتون ٹریکنگ کیلئے بونر بیس کیمپ آئی سات رکنی ٹیم کاحصہ تھی۔

چیک ری پبلک کی کولاوشاوا کلارا کی موت گزشتہ روز آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے ہوئی تھی، جس کی اطلاع ساتھی کوہ پیما نے بیس کیمپ کو دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں