دیامر: گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی 9ویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوروان 2 غیر ملکی سیاہ لاپتہ ہوگئے، مقامی انتظامیہ نے دونوں کوہ پیماؤں کو مردہ قرار دے کر تلاش کا کام روک دیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق اسپین اور ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دو کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کی تو وہ لاپتہ ہوگئے، انتظامیہ نے دونوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی مگر اس میں ناکامی کا سامنا رہا، لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی شناخت البرٹوزیرن اور ماریانو گالون کے نام سے ہوئی۔
پڑھیں: نانگا پربت سےدوغیرملکی کوہ پیما لاپتہ
کوہ پیماؤں کو سیر کروانے والی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ پہاڑ کے اطراف ریسکیو ہیلی کاپٹرز نے چکر لگایا تاہم دونوں میں سے کسی کے زندہ بچنے کے آثارات نہیں مل سکے اس لیے تلاش کا کام روک کر انہیں مردہ قرار دےدیا گیاہے۔
یاد رہے نانگا پربت اتنی دشوار گزار ہے کہ اسے دنیا بھر میں قاتل پہاڑی کے نام سے جانا جاتا ہے، دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے متعدد کوہ پیما اسے سر کرنے کے چکر میں لاپتہ ہوچکےہیں۔