تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

شوہر کے قتل کی سُپاری دینے والی خاتون کی تلاش

بھارت میں پولیس ایک ایسی خاتون کی تلاش میں ہے جو اپنے شوہر کو قتل کروانے کے لیے قاتلوں کو ایک لاکھ روپے کی سُپاری دے چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اوڈیشہ کی پولیس اس خاتون کو تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شہری کے قتل کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد سے اس کی بیوی فرار ہوگئی ہے۔

پولیس کو جس خاتون کی تلاش ہے اس کا شوہر بینایک بہیرا محکمہ ریلوے میں بطور سینیئر سیکشن انجینیئر کام کرتا ہے۔

کچھ روز قبل دو نامعلوم افراد نے بینایک بہیرا پر اسٹیل کے پائپ سے اس وقت حملہ کیا جب وہ شام کو چہل قدمی کر رہا تھا۔

چیخ و پکار سننے پر مقامی افراد نے اس کو بچایا تھا تاہم حملہ کرنے والے دونوں نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

حملے میں بینایک بہیرا شدید زخمی ہوگیا اور مقامی ہسپتال میں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

بینایک بہیرا نے اپنی بیوی سلسلہ بہیرا، اس کے ڈرائیور اشوک ساہو اور ایک اور شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس نے چھاپے کے دوران اشوک ساہو کو تو گرفتار کرلیا ہے لیکن خاتون ابھی قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملی ہے کہ خاتون ایک ماہ سے اپنے ایک مبینہ دوست کے ساتھ مختلف ناموں سے رہ رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -