اشتہار

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف فائرنگ کے واقعات کے بعد پولیس نے گرد و نواح میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قریب دو مقامات پر فائرنگ کی گئی، عدالت کے قریب قبرستان اور ایک گلی سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قریب فائرنگ واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں، دارالحکومت میں جی 11 اور جی 13 کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کی گئی جس میں تمام اہلکار محفوظ رہے، سرچ ٹیمیں قرب وجوار میں جائزہ لے رہی ہیں۔

- Advertisement -

ادھر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت سے روانگی کیلیے تیار ہیں لیکن انہیں روٹ کی سکیورٹی کلیئرنس نہ مل سکی۔ اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اوپر سے احکامات نہیں ملے سکیورٹی روٹ کلیئر نہیں کرا سکتے۔

عمران خان صبح سے عدالت میں موجود ہیں۔ رینجرز کو دوبارہ کمرہ عدالت کے باہر تعینات کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں پولیس کنٹرول روم نے پیغام جاری کیا کہ کشمیر ہائی وے کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ فائرنگ کے بعد عدالت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں