تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ: بلوچستان کے جنوبی حصے تربت اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تربت اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تحصیل تمپ اور تحصیل بلیدہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث شہری گھروں سے خوفزدہ ہوکر باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ 16 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تربت سے 70 کلو میٹر جنوب مغرب تھا۔

متاثرہ علاقوں کے شہریوں نے اپنے پیاروں سے رابطے قائم کر کے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی، شہریوں سے ٹیلیفون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ 30 اپریل 2020 کو بھی خیبرپختونخوا مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھاکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ مانسہرہ، بٹگرام اور کوہستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -