بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن، سنت ابراہیمی کی پیروی میں آج بھی قربانی کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور آج دوسرے روز بھی مسلمان اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔ آج عید کا دوسرا دن ہے اور اہل اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے آج بھی اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی ، پشاور، کوئٹہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت شہر، شہر، قصبوں اور دیہات میں اونٹ نحر جب کہ گائے، بیل، بکرے اور دنبے ذبح کیے جا رہے ہیں۔ پہلے روز کی نسبت آج قصابوں کے نخرے کم ہیں تاہم کئی جگہوں پر آج بھی قصاب بروقت نہیں پہنچے ہیں۔

- Advertisement -

جن افراد نے پہلے دن قربانی کر لی تھی وہ اپنے گھر دعوت اور گوشت کی تقسیم سے فارغ ہوکر آج دعوتیں اڑانے اپنے رشتے داوں اور دوست احباب کے گھر جائیں گے۔ بچے پارکوں میں سیر و تفریح کے لیے ہیں خوشی خوشی تیاریاں کر رہے ہیں۔

نوجوانوں نے رات بار بی کیو کے پروگرام طے کر رکھے ہیں جن سے لطف اندوز ہونے کے لیے ابھی سے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب قربانی کے بعد کہیں آلائشیں بر وقت اٹھائی جا رہی ہیں تو کہیں رہائشی علاقوں اور سڑکوں پر آلائشیں پڑے رہنے کے باعث تعفن پیدا ہونے سے لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔

عید کے پہلے روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے فراغت کے بعد سیاحتی مقامات پر بھی عوام کا رخ ہونے لگا ہے۔ مری، گلیات اور شمالی علاقوں کی جانب لوگ دوست احباب کے ساتھ تفریح کے لیے رواں دواں ہیں جہاں وہ عید کا مزا دوبالا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں