کراچی : کراچی سے ایک اور ناکارہ طیارہ حیدرآباد منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ، 60 ٹن وزنی طیارہ 2011 سے کراچی ایئرپورٹ پر ناکارہ کھڑا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرکھڑے ایک اور ناکارہ طیارہ کو آج حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے، ساٹھ ٹن وزنی ناکارہ طیارے کو ویلر ٹریلر پر رکھ کر حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔
یہ طیارہ سنہ 2011 سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑا تھا، طیارے کو سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔
گذشتہ روز نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے طیارے کی منتقلی کیلئے این او سی جاری کیا تھا ، طیارہ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیتی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا۔
مزید پڑھیں : مسافر بردار طیارہ کراچی سے بذریعہ سڑک حیدرآباد پہنچ گیا
گزشتہ چند روز قبل پہلا طیارہ سپر ہائی وے کے ذریعے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔
واضح ہے کہ پاکستان میں پہلی بار کسی بڑے مسافر ہوائی جہاز کو سڑک کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب میں جہازوں کو بذریعہ سڑک منتقل کیا گیا تھا اور اس کارنامے میں بھی ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور کی محنت شامل تھی