تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سرکاری حج اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی: مزید 9ہزارسےزائد خوش نصیبوں کے ناموں کااعلان

اسلام آباد : سعودی عرب اضافی حج کوٹے کےتحت سرکاری اسکیم حج کی دوسری قرعہ اندازی میں مزید نو ہزار سے زائد خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان  کردیا گیا ، وزیر مذہبی امور نور الحق نے کہا امید ہے عازمین حج کو روانگی سے پہلے اچھی خاصی رقم واپس ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے اضافی کوٹہ ملنے کےبعدسرکاری حج اسکیم کےتحت دوسری قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا ، جس کے تحت مزید نوہزارسےزائد خوش نصیب افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

قرعہ اندازی میں پہلے تینوں گروپس کراچی کے نکل آئے ، یونس نعیم، حنا ندیم اورمحمدفیصل گروپس کراچی سےکامیاب ہوئے۔

سرکاری اسکیم کے تحت 9932عازمین حج کی قرعہ اندازی کی گئی، پانچ سال میں 3بارناکام ہونے والے 2023 درخواست گزار کامیاب قرار پائے۔

وزیرمذہبی امور نورالحق نے کہا دیگر امیدواروں کا ڈیٹا 2 گھنٹے بعد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائے گا جبکہ کامیاب امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی آگاہ کیا جائے گا۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا آج کابینہ سے 40 فیصد کوٹہ کی منظوری لی جائے گی، 40 فیصد کوٹہ پرائیویٹ اسکیم کو دیا جائے گا،امید ہےعازمین حج کوروانگی سے پہلے اچھی خاصی رقم واپس ملے گی۔

مزید پڑھیں : سرکاری حج اسکیم قرعہ اندازی: ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

خیال رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر پاکستان کے لیے 16 ہزار اضافی حج کوٹے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 تھا جو اس سال بڑھا کر دو لاکھ کر دیا گیا۔

یاد رہے مارچ میں حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کر کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -