تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دوسری شادی نوجوان کو مہنگی پڑگئی! پہلی بیوی کا پولیس کے ہمراہ ہال پر دھاوا

نئی دہلی : پہلی بیوی نے دوسری شادی کرنے والے شوہر کے خلاف تھانے میں شکایت کردی، دلہا کو عین شادی کے موقع پر باراتیوں سمیت فرار ہونا پڑا۔

بھارت میں دوسری شادی کرنے کے خواہش مند افراد کو اکثر پہلی بیوی کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں پیش آیا جہاں دوسری شادی کے خواہاں نوجوان کے پیچھے پولیس پڑگئی۔

شاہ جہاں پور کا رہائشی نوجوان باراتیوں کے ہمراہ دوسری بیوی بیاہنے پہنچا تو اس کی خبر پہلی بیوی کو مل گئی۔

جس پر پہلی بیوی ارچنا نے پولیس کے ہمراہ شادی کے منڈپ کر دھاوا بول دیا جہاں شادی کی رسمیں جاری تھیں۔

پہلی بیوی کو پولیس کے ہمراہ دیکھ کر عین شادی کے موقع پر دلہا باراتیوں سمیت فرار ہوگیا جس کے باعث ہال میں بھی افراتفری مچ گئی تاہم اس دوران پولیس نے دلہا کے دوست کو گرفتار کرلیا۔

شاہجہاں پور کی رہائشی ارچنا گپتا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 2006 میں ان کی شادی تلہر کے رہنے والے گورو سے ہوئی تھی، جس کے ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔

ارچنا کے مطابق سسرال والے جہیز کیلئے اس کا استحصال کرتے تھے، جس کی وجہ سے اس نے شاہجہاں پور ضلع عدالت میں شوہر کے خلاف جہیز استحصال کا کیس درج کرادیا اور اس کے بعد ارچنا اپنے دونوں بچوں کے ساتھ والدین کے گھر چلی گئی۔

اس دوران ارچنا کو پتہ چلا کہ اس شوہر دوسری شادی کررہا ہے جس پر اس نے ایس ایس پی سے شکایت کی، جن کے حکم پر پولیس نے ارچنا کے ہمراہ ہال پر چھاپہ مار کارروائی کی اور شادی رکوائی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا شوہر حد سے زیادہ شراب نوشی کرتا ہے اور کام بھی نہیں کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -