تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

لاہور : بیوی سے پوچھے بغیر دوسری شادی کرنے پر قید کی سزا کاٹنے والے شوہر کو لاہور ہائی کورٹ نے بھی مایوس کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ماتحت عدلیہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سیشن جج کے سامنے خود کو سرنڈر کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون 6 ماہ قید 5 لاکھ روپے کی سزا سنائی، ملزم ملک غلام حسین کو سزا کا احتیار فیملی کورٹ کے پاس ہے، اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے، عدالت سیشن عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم ملک غلام حسین نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کی، قانون کے مطابق مجرم کو اجازت لینا چاہیے تھی۔

سیشن عدالت نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل22 اکتوبر 2021کو خارج کی اور مجرم شوہرملک غلام حسین کو 6 ماہ قید 5 لاکھ روپے کی سزا سنائی گئی سزا بحال رکھی۔

عدالت مجرم شوہر غلام حیسن کی درخواست کو خارج کرے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں