جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرتار پور راہداری پر دوسرا اجلاس 14جولائی کو واہگہ پر ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کرتار پور راہداری پر دوسرااجلاس 14جولائی کوواہگہ پرہوگا، پاکستان کرتار پور اجلاس کےمعاملات کی جلد تکمیل کا خواہاں ہے، اجلاس ٹیکنیکل ایشوز بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کرتار پور راہداری پر دوسرے اجلاس کاشیڈول بھارت کودے دیا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کرتار پور راہداری پر دوسرا اجلاس 14جولائی کوواہگہ پرہوگا، دوسرے اجلاس میں معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس میں کرتارپور راہداری سے متعلق ٹیکنیکل ایشوز بھی زیر بحث لائے جائیں گے، پاکستان کرتار پور اجلاس کےمعاملات کی جلد تکمیل کاخواہاں ہے۔

چند روز قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلی سطح کاسفارتی رابطہ ہوا تھا ، جس سے پاک بھارت وزرائےاعظم کی جلد ملاقات کا امکان پیدا ہوگیا ، دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے لئے رابطے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں : بھارتی وزیراعظم کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت کریں گے

بھارتی وزیراعظم کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت پرتیار ہوگئے، بابا گرو نانک کی سالگرہ پر مودی کرتار پورہ کوریڈور کا دورہ کریں گے، کرتار پور کوریڈور تقریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

یاد رہے 16 اپریل کوکرتارپور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات ہوئے تھے ، مذاکرات میں سڑک کی تعمیر ، باڑ لگانے اور نقشوں پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 19 مارچ کو کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات زیرو لائن پر ہوئی تھی ، جس میں پاکستان اوربھارت نے کرتارپورراہداری پردونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق کرلیا تھا۔

خیال رہے پاکستان باباگروناننک کے550ویں سالگرہ پرراہداری آپریشنل کرناچاہتاہے، پاکستان کی طرف سے راہداری منصوبہ پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے پاکستان گوردوارہ صاحب سے سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے 4 کلو میٹر سڑک تعمیر کرے گا، اسی طرح بھارت بھی اپنی حدود میں سرحد تک راہداری بنائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں