اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

رواں سال کا دوسراچاند گرہن7اگست کی شب ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب ہوگا جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔ جبکہ دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 اگست کی درمیانی شب ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2017ء کے دوسرے چاند گرہن کا آغاز 7 اگست کی شب ہوگا جو کہ پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، اس دوران چاند کی روشنی کافی حد تک کم ہو جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کا اختتام 12 بج کر 18 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا مکمل اختتام ایک بج کر 51 منٹ پرہوگا۔

یاد رہے کہ سال2017ء میں مجموعی طور پر دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہیں جن میں پہلا چاند گرہن 11 فروری کو اور پہلا سورج گرہن 26  فروری کو ہوچکا ہے۔

دوسرا چاند گرہن 7  اور 8 اگست کی درمیان شب کو جب کہ دوسرا سورج گرہن 21  اور 22 اگست کی درمیانی شب کو ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں