اشتہار

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آج دوسرا مرحلہ، پولنگ تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 32 اضلاع میں الیکشن ہو رہے ہیں تاہم کئی اضلاع میں پولنگ تاخیر کا شکار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 32 اضلاع میں الیکشن ہو رہے ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ تاہم پولنگ کا وقت شروع ہونے کے بعد بھی کئی اضلاع میں پولنگ تاخیر کا شکار ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 32 اضلاع کی 4788 نشستوں میں سے 1512 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

خواتین کی 2082 میں سے 516 نشستوں پر بھی الیکشن ہو رہے ہیں جب کہ 1554 نشستوں پر خواتین امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔

کسانوں کی 902 نشستوں میں سے 428 پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور باقی 474 پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

مزدوروں کی 902 میں سے 421 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جب کہ باقی 481 پر پولنگ ہو رہی ہے۔ اقلیتوں کی مخصوص 902 میں سے 174 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں اور 41 پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق غیر مسلموں کی 687 نشستیں امیدواروں کے نہ ہونے سے خالی رہ گئیں۔ مخصوص نشستوں کے انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 610 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں
ضلع کونسل کی 39 یونین کونسلزمیں سے 23 پر پولنگ آج ہو رہی ہے۔ ضلع کونسل کی 241 مخصوص نشستوں میٰں سے 145 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز اور ان کے اطراف پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

جعفر آباد اور ژوب اضلاع میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔ میونسپل کارپوریشن جھٹ پٹ کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز موجود عملہ نہیں پہنچ سکا ہے۔

ژوب میں پولنگ کا وقت شروع ہونے کے ایک گھنٹے بعد بھی پولنگ اسٹیشن کوتالا لگا ہوا ہے اور چوکیدار تک نہیں پہنچا ہے۔ عملہ اور ووٹرز باہر انتظار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں